نیو جرسی(آئی این پی ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے حاملہ ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت ہی خاص اعلان کا انتظار کر رہی ہوں،الحمد للہ،میں اپنے دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہوں اور اس پر بہت پرجوش ہوں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عنقریب دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔ فریال مخدوم نے اپنے دوسرے بچے کے بارے میں تھوڑا سا منفرد انداز میں اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر میرے لیے بہت ہی خوشی کا باعث ہے۔دریں اثنا عامر اور فریال کے درمیان صلح میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، عامر ان دنوں امریکا میں ہیں، جب کہ فریال بھی وہاں والدین کے ہمراہ ہیں۔