اگوکی (نمائندہ جنگ) خاتون ٹیچر نے پانچویں جماعت کے طالبعلم کو تشدد کر کے ہاتھ کا گٹنہ توڑ دیا ۔ بتایا گیا ہےکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اگوکی میںپانچویں جماعت کا طالب علم محمد اویس دوسرے طالب علموں کے ہمراہ کھیل رہا تھا اورتفریح ختم ہونے کی گھنٹی بجنے پر جب وہ کلاس میں گیا تو ٹیچرنے اسے پاس بلا کر پہلے تھپڑے مارے اور پھر چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دائیں ہاتھ کے گٹنے کی ہڈی ٹوٹ گئی جس پر اسے قریبی ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔طالبعلم کے والد محنت کش محمد اسد نے وزیراعلی پنجاب اور دیگر حکام بالا سے کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔