لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے ریلی کے آرگنائزر کے ساتھ تنازع پر یہاں عوامی ریلی منسوخ کردی، خدشات تھے کہ عوامی جلسے کو جمہوریت نواز کارکنان انتشار کا شکار کردیں گے، ریلی اتوار کو سلائو میں ہونے والی تھی جس کے لئے دعوت نامے جاری کئے جاچکے تھے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے اندر منسوخ کی جانے والی دوسری ریلی ہے۔ اے پی ایم این یو کے، کے سربراہ تبریز اورہ نے کہا ہے کہ ریلی کے لئے نئی تاریخ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔