ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان کے لیے خریدے گئے الیکٹرک واٹرکولر ز کی خوردبردکی کہانی چھان بین میں بے بنیاد نکلی ۔بتایا گیا ہےکہ ڈی ایس کو اطلاع ملی کہ ملتان کیلئے 12الیکٹرک واٹرکولر خریدے گئے تھے جو کہ عملہ نے ادھر ادھر کردئیے ہیں اور اس کی جگہ پرانے اور ناکارہ واٹر کولر سٹور میں رکھوادئیے ہیں جس پر ڈی ایس ریلوے ملتان علی محمد آفریدی نےویجی لینس ریلوے ملتان کو اس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ۔ویجی لینس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلوے ملتان کے لیے صرف 3الیکٹرک واٹر کولر خریدے گئے تھے جو خانیوال سٹیشن کی سک لائن،واشنگ لائن اور شیڈ میں نصب ہیں اور صیح حالت میں کام کررہے ہیں ۔