ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب عید کے فوری بعد ملتان کا پھر دورہ کریں گے اور یو پی ای سروے کے سلسلے میں ڈیٹا بک چیک کریں گے ، بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے یو پی ای سروے کے متعلق رپورٹس فوری طور پر طلب کی ہیں ،جس میں16سال کی عمر تک کے بچوں کا ڈیٹا مانگا گیاہے کہ 4سے 16سال کی عمر کے کتنے بچے سکول جاتے ہیں اور کتنے بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔