• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، بارہویں جماعت کے کامرس، ہوم اکنامکس اور آرٹس کے نتائج کا اعلان

سکھر (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے بارہویں جماعت کے کامرس، ہوم اکنامکس اور آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ طالبات کی طلبہ پر سبقت، کامرس گروپ کی پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کے جاری کردہ نتائج کے مطابق کامرس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی طالبہ سدرہ نے 891نمبر اے لیکر پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی کشش نے 859نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی طالبہ مناہل شیخ نے 831نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لڑکوں میں گورنمنٹ عطا حسین شاہ ڈگری کالج روہڑی کے محمد اسرار نے 796نمبر لیکر پہلی، گورنمنٹ ممتاز کالج خیرپور کے سید نوید علی نے 786نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ ممتاز کالج خیرپور کے دنیش کمار نے 770نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کامرس گروپ میں مجموعی طور پر 332طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، ایک امیدوار اے ون گریڈ، 33اے گریڈ، 117بی گریڈ، 96سی گریڈ، 28ڈی گریڈ میں پاس ہوئے، 275طلبہ و طالبات پاس اور 53فیل قرار پائے، 4امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے، لڑکوں میں پاس ہونے کی شرح 72.93فیصد، لڑکیوں میں 94.70فیصد اور مجموعی طو رپر پاس ہونے کی شرح 82.83فیصد رہی۔

ہوم اکنامکس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی عمیمہ عباسی نے 886نمبر لیکر پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی اقرا عباسی نے 884نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ کالج فار ویمن خیرپور کی حاجرہ منگی نے 876نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، ہوم اکنامکس گروپ میں مجموعی طور پر 28طالبات نے امتحانات دیے، 6طالبات اے گریڈ، 15بی گریڈ، ایک سی گریڈ میں پاس ہوئی، 22طالبات پاس اور 5طالبات فیل قرار پائیں، پاس ہونے کی مجموعی شرح 78.57فیصد رہی۔اسی طرح آرٹس گروپ میں مجموعی طور پر 4ہزار 698 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، 610طالبعلم بی گریڈ، 2ہزار174سی گریڈ، 808ڈی گریڈ اور 12 امیدوار ای گریڈ میں پاس ہوئے، 3ہزار 604طالبعلم پاس جبکہ 1038 طالبعلم فیل قرار پائے، 6پر کاپی کیس ہوا جبکہ 50امیدواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بناء پر روک لئے گئے۔ لڑکوں میں پاس ہونے کی شرح 74.90فیصد، لڑکیوں میں 82.64فیصد جبکہ مجموعی طور پر پاس ہونے کی شرح 76.71فیصد رہی۔

تازہ ترین