ملتان(نمائندہ جنگ)ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے بارو بنچ تنازع پر ہڑتال اوراحتجاج کاسلسلہ گزشتہ روز36 ویں دن بھی جاری رہا ہے نیزبار ایسوسی ایشنز کی جانب سے توہین عدالت کیس اورضلع لودھراں وساہیوال سے متعلق نوٹیفکیشن کی واپسی تک احتجاج رکھنے کابھی اعلان کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روزبھی 11بجے دن کے بعد ہڑتال کی گئی ہے۔
مظفر گڑھ ،خانگڑھ ،خانیوال، میلسی میں بھی وکلا نے ہڑتال کی ۔وکلا نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ،بار روم پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ۔پنجاب بار کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار سمیت تحصیل بارکوٹ ادو،جتوئی اور علی پور میں بھی وکلاء نےبھی ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلاءکی ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہےگا۔