ملتان(سٹاف رپورٹر)ممبرسپریم کورٹ بار کنور انتظارمحمدخان نےملتان واقعہ کے معاملہ کو ریفرنس کی صورت میں کارروائی کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل کوبھجوادیاہے ۔اس ضمن میں انھوں نے کہاہے کہ ریفرنس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ اس معاملہ کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کرکے حقائق کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ دیگر صورت میں حالات مزیدسنگینی اختیارکرسکتے ہیں اس لئے ریفرنس پر فوری کارروائی کی جائے۔