اسلام آباد (نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گوشواروں کی تفصیل نیب کو فراہم کر دی، ذرائع کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات تیرہ سال کی فراہم کی گئیں۔
الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے 2003 سے 2016 تک کے گوشواروں کی تفصیلات نیب کو جمع کرائیں، ذرائع نے کہا کہ نیب نے چند روز پہلے ریفرنس دائر کرنے کے لیے تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن سے اسحاق ڈار کے گوشوارے مانگے تھے۔