کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں مشرف سمیت دیگر ملزموں کی بریت کیخلاف درخواست مسترد کر دی ۔گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا نواب اکبر بگٹی قتل اور مشرف سمیت سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی بریت کیخلاف درخواست اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل بگٹی کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس پر آج ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ اس موقع پر جمیل بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے ساتھ انصاف نہیں ہوا درخواست لیکر سپریم کورٹ جائینگے۔