• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ ریونیو اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (حنیف خالد) تنخواہ داروں کے سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج 31 اگست ہے اس تاریخ میں توسیع کیلئے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشنوں نے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا اور ایف بی آر کے ممبر آئی آر آپریشنز خواجہ تنویر احمد کو بدھ کو عرضداشتیں ملی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ آمدن ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2017 سے بڑھا کر 30 ستمبر 2017 کی جائے وزیر خزانہ ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کرنے کیلئے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے ایف بی آر کے نئے چیئرمین طارق محمود پاشا نئے ممبر آئی آر آپریشنز خواجہ تنویر احمد اور ان کے رفقاء کی رائے ہے کہ تنخواہ دار طبقے غیرتنخواہ دار طبقے، اشخاص، ایسوسی ایشن آف پرسنز کے آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں نہ تو 31 اگست سے 30 ستمبر 2017 ہونی چاہئے نہ غیر تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کیلئے آخری تاریخ 30 ستمبر 2017 سے بڑھا کر 31 اکتوبر/ 30 نومبر 31 دسمبر گزشتہ مالی سال کی طرح کی جائے کیونکہ آخری تاریخ میں توسیع ہونے سے ٹیکس گزاروں کی نگاہ میں آخری تاریخ کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا توسیع کی روایت سے آڈٹ کیلئے ٹیکس گوشواروں کی کمپیوٹرائز قرعہ اندازی وقت پر نہیں ہوگی تاہم تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ون ٹائم کئے جانے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا آج کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ آمدن گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھائے جانے کا امکان موجود ہے آج ٹیکس دفاتر ملک بھر میں رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین