• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر قدیر نے بتایامشرف کی شکل میں ایک لابی ایٹمی پروگرام پر سمجھوتے کو تیار تھی، جاوید ہاشمی

Todays Print

  ملتان( نمائندہ جنگ)سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نےکہا ہے کہ پرویزمشرف کانجی ٹی وی کوانٹرویو خطرناک اورتباہ کن ہے اور اس کی ٹائمنگ انتہائی غلط ہے فوج اورسیاستدان ان کے انٹرویو کا نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ایٹمی پروگرام کے ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی بے حرمتی کی گئی، ہمارا میزائل پروگرام امریکا،اسرائیل اور یورپ کے ٹارگٹ پر ہے۔ امریکادھمکیاں دے رہا ہے،پارلیمنٹ میں کوئی ایسا لیڈرنہیں جوامریکا سےبات کرسکے،جو لیڈرتھااسکونکال دیاگیا، جاویدہاشمی نے کہا کہ پرویز مشرف کا نجی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2002ء میں اسلام آباد کے ایکہوٹل میں افطاری کی تقریب، جس میں ایڈمرل عبدالعزیز اور مشاہد حسین موجود تھے، اس افطار ڈنر میں ڈاکٹر عبدالقدیربہت دلبرداشتہ تھے،ڈاکٹرعبدالقدیر نےانہیں پرویز مشرف کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے سے آگاہ کیاتھااور بتایا تھا کہ جنرل مشرف نہیں میری زندگی تنگ کردی ہے، میری بات پر کوئی یقین کرے نہ کرے، شک و شبہ کا دور ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر، مشاہد حسین، ایڈمرل عبدالعزیز اور میں ابھی زندہ ہیں۔

ان سےکہتا ہوں وہ بتائیں ڈاکٹر عبدالقدیر نےکیاکہاتھا،جاوید ہاشمی نے کہا کہ پرویز مشرف کی شکل میں ایک لابی آئی، جو ایٹمی پروگرام پر کمپرومائز پر تیار تھی، امریکاایٹمی پروگرام پر شب خون مارنا چاہتا تھا، پاکستان کا ایٹم بم موجود تھا، انڈیا نے دھماکاکردیا،جمہوری حکومتوں نوازشریف اوربے نظیربھٹونے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھا، بے نظیر بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا سوئچ آف نہیں کیا،بے نظیر بھٹو والد کی طرح پاکستان کے میزائل پروگرام کومتعارف کرایا، نوازشریف نے امریکاکی کال سننے پر بھی پابندی لگائی ہوئی تھی، جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر نے انہیں بتایا کہ پاک فوج میں ایسی سوچ والے افراد موجود تھے جو پاکستان کو ایٹمی ادارہ نہیں بنتادیکھنا چاہتے تھے،فوج میں ایک گروہ تھا جو نہیں چاہتا تھا ایٹمی دھماکا ہو،ایڈمرل عبدالعزیز کو ڈاکٹرقدیرکی گواہی دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جس نے بےنظیربھٹوکی سکیورٹی واپس لی وہ ہی ان کاقاتل ہے۔،پرویزمشرف نے ڈاکٹر عبدا لقدیرکی بے حرمتی کی۔

آرمی چیف سے کہتا ہوں پرویز مشرف کو پکڑ کر پاکستان لائیں۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کواسمبلی کے اجلاس میں جاناچاہئے تھا،اتنے اہم اجلاس میں ان کا نہ جانا سوالیہ نشان ہے۔

تازہ ترین