• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے وزیر اعظم عباسی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکر دیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ایل این جی معاہدےمیں دو سو ارب روپے کا گھپلا کیا گیا۔دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی جو کرپشن کا سمندر ہے۔ ریفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرخزانہ اسحق ڈار کو نااہل قراردے کرگرفتار کیا جائے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی معاہدے کا معاملہ اٹھانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ملک میں مقدمات کا زلزلہ آنے والا ہے۔شیخ رشید نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملنے پر وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

تازہ ترین