• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا فیصلہ کوئی عدالت نہیں عوام کریں گے، مریم نوازاین اے120میں 29ہزار شناختی کارڈزکا نادرا میں ریکارڈنہیں،شاہ محمود

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ این اے 120 میں دکھاوے کے لیے کارروائی ہوئی اور عملی طور پر کچھ نہیں ہو ا ہے ، این اے 120 میں 29 ہزار کہ قریب ایسے شناختی کارڈز ہیں جن کا نادرا کے اندر ریکارڈ ہی موجود نہیں ، ہمارا مطالبہ ہے اگر ان کی تصدیق نہیں ہوتی تو ان ووٹوں کو منسوخ کیا جائے، حکومتی ایم پی ایز اورصوبائی وزیربلال یاسین حلقے میں کمپئین کررہے ہیں ، تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی ایز کو حلقے میں کیمپئین کی اجازت نہیں ہے ،،  ان خیالات کااظہار شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر یاسمین راشدکے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی حلقے میں میں کمیپین کے دوران وی وی آئی پی پروٹوکول اور سکیورٹی باکس کس حیثیت سے لگائے جارہے ہیں، حلقے کی یو سی 50 اور 51 میں موجود پختونوں کا جھکاؤ پی ٹی آئی کی طرف ہے، اسی لیے ان تمام پختونوں کے آئی ڈی کارڈز بلاک کردیے گئے ہیں پی ٹی آئی اس کی مذمت کرتی ہے،20 پولنگ اسٹیشنوں میں کنبے کے ووٹروں کو بکھیر دیا گیا ہے، خانہ شمار، خاندان نمبر ہونے کے باوجود ووٹروں کودس کلومیٹر دور پھینک دیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن دور ہونے پر پھر کوئی ووٹ کاسٹ نہیں کرتا ، عید کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس جائینگے، اگر الیکشن کمیشن ذمہ داری نہیں نبھا پاتا تو 2018 کے الیکشن کا کیا ہوگا اور اس کے بعد ملک میں جمہوریت کا مستقبل کیا ہوگا ، حلقے مین رینجرز بلانا الیکشن کمیشن کا احسن اقدام ہے ، انہوں نے کہاکہ ننکانہ صاحب گرونانک یونیورسٹی پر دو گروپ بن چکے ہیں ، ننکانہ میں اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ممبرز پر حملہ کیا جاتا ہے ، یہ مائنڈ سیٹ ن لیگ کی بدمعاشی کا ہے،
تازہ ترین