• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد وار داتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان اڑا لیاگیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد وار داتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان اڑا لیاگیا، ڈکیتی کی دو وارداتوں میں مزاحمت پر زخمی کردیاگیا،پولیس نے چیک ڈس آنر کے بھی متعدد مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹائون میں دوموٹرسائیکلوں پر سوارچار مسلح نقاب پوش بحریہ ٹائون کے سکیورٹی سٹاف کی تنخواہ اور عید بونس 5 لاکھ70 ہزار لوٹ کر چلتے بنے، مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے شبیر اختر اور پرویز زخمی ہوگئے پولیس نے محمد ظہیر کی رپور ٹ پرملک فیاض،غزنی خان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ۔ مارپیٹ کے دوران دونوں کے نقاب اتر گئے تھے، تھانہ مندرہ کے علاقے رمیال میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تین نقاب پوشوں نے حمزہ فرحت سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین لیا، یاسر محمود نے تعاقب کیا تو مسلح افرادنے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور جنگل کی طرف بھاگ گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقے دھمیال کلیال روڈ پر دو ڈاکو اشرف گلاب دین سے 40 ہزار روپے، ڈرائیونگ لائسنس اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر لے گئے۔ تھانہ آراے بازار کے علاقے ہارلے سٹریٹ میں چار مسلح ڈاکو شاہد اقبال سے 20 ہزار نقدی اورموبائل چھین کر لے گئے۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں تین مسلح موٹرسائیکل سوار احمد اعجاز سے پرس چھین کر لے گئے جس میں ستر ہزار روپے اورتین موبائل تھے، تھانہ گنج منڈی کے علاقےہملٹن روڈ پر محمد آصف کے کمرے سےدو موبائل ،شناختی کارڈ اورنقدی چوری ہوگئی، تھانہ صادق آباد کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون اے بلاک میں بلاول خاور کے کمرے سے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری ہوگئے۔تھانہ جاتلی کے علاقے ولی محمد کے گھر کا صفایا کردیا گیا اور نامعلوم چور نقدی اورگھر میں موجود تمام اشیا لے کرچلتے بنے، تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے بوکی میں محمد دائود کا بورنگ کا سامان چوری ہوگیا۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میر حیدر کالونی سے آصف نور کا موٹرسائیکل آر آئی ایل 8166 تھانہ گوجر خان کے علاقے چمن پلازہ سے محمد ارشد کا موٹرسائیکل آر آئی کے8796 تھانہ ائر پورٹ کےعلاقے جمشید کالونی سے اکرام عباس کا موٹرسائیکل آر آئی کے9257،تھانہ سول لائن کے علاقے ضلع کچہری سے ملازم حسین کا اپلائیڈ فارموٹرسائیکل ،تھانہ کینٹ کے علاقے پہچان مال پارکنگ سے عثمان جاوید کاموٹرسائیکل آر آئی ایم4778 کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال پارکنگ سے بلال رفاقت کا موٹرسائیکل آر آئی او 1948 تھانہ نیو ٹائون کے علاقے ای بلاک سے امجد ضیاء کی کار نمبر بی بی جے 618 اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقے منڈی مویشیاں سے موٹرسائیکل نمبر آر آئی او 5515 چوری ہوگیا،روات پولیس نے ساجدہ سید کی رپورٹ پر احسان اللہ کے خلاف 70 لاکھ روپے خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا ، سول لائن پولیس نے نعیم ستی کی رپورٹ پر زاہد کمال کے خلاف چار لاکھ روپے، گوجرخان پولیس نے محمد کامران کی رپورٹ پر عمر فاروق کے خلاف ساڑھے 13 لاکھ روپے، کوہسار پولیس نے غلام جیلانی کی رپورٹ پر کامران خان کےخلاف ساڑھے 12 لاکھ روپے، کراچی کمپنی پولیس نے کامران رشید کی رپورٹ پر محمد بلال کے خلاف 13 لاکھ10 ہزار روپے، انڈسٹریل ایریا پولیس نے عمر الیاس کی رپورٹ پر محمد نعمان کے خلاف ساڑھے 9 لاکھ روپے اور نون پولیس نےمحبوب الٰہی کی رپورٹ پر ہارون الرشید کے خلاف 15 لاکھ روپے ، بھارہ کہو پولیس نے محمد جاوید کی رپورٹ پر شہباز کےخلاف ڈیڑھ لاکھ روپے خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین