عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے اسلام آباد کی مویشی منڈی سے 2 اونٹ خرید لیے ۔
شیخ رشید نے اسلام آباد کی مویشی منڈی میں گھوم پھر کر اونٹ پسند کیے، انہوں نے 2 لاکھ 85 ہزار روپے میں 2 اونٹ خرید کر لال حویلی راول پنڈی بھجوا دیے ہیں۔
اس موقع پر مویشی منڈی میں آئے شہریوں نے شیخ رشید کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق مہنگائی کی وجہ سے بیل نہ خرید سکے، 21 ہزار روپے کا بکرا گھر لے آئے ۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق وحدت روڈ گراؤنڈ کی عارضی مویشی منڈی گئے، ملتان اور وحدت روڈ پر واقع کئی منڈیاں دیکھیں لیکن قربانی کے جانوروں کی قیمتیں اِتنی زیادہ تھیں کہ بیل نہ خرید پائے۔
بالآخر انہوں نے گزشتہ رات کو 21 ہزار روپے کا بکرا خرید لیا۔
ادھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے بیل کے بھی چرچےعام ہوگئے ہیں، سربراہ ایم کیو ایم کہتے ہیں کہ قربانی کے بعد کھال مستحقین کو دیں گے۔