• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفارت خانے کی جانب سے میٹرو ملتان کے حوالے سے تردید اور وضاحت میری بیگناہی کا صریحاً ثبوت ہے،شہباز شریف

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سفارت خانے کی جانب سے میٹرو ملتان کے حوالے سے تردید اور وضاحت میری بیگناہی کا صریحاً ثبوت ہے۔ اس طرح مخالفین کی سازش دم توڑ گئی۔ وہ گزشتہ روز ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس سوال کے جواب میں کہ اس پراپیگنڈے یا سازشکے پیچھے کون تھاوزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین اور کرپٹ مافیا اس سازش کے پیچھے ہیں لیکن ان کی دال یہاں نہیں گلے گی اور ان کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین چاہتے ہیں کہ بڑے بڑے پراجیکٹس جو کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئےبنائے جا رہے ہیں، مشکوک ہو جائیں۔ ان کا ایک مقصد سیاستدانوں کی ساکھ کو بھی مجروح کرنا ہےلیکن عوام جانتے ہیں اور ان کے بہکاوے میں نہیں آنے والے، مسلم لیگ (ن) 2018ء میں بھی انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی عوام اور حکومت کی نظر میں پاکستان کی بہت اہمیت ہے ملتان میٹرو میں کرپشن کی تردید پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔جمعہ کو سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ چینی عوام اور حکومت کی نظر میں پاکستان کی بہت اہمیت ہے۔ ملتان میٹرو میں کرپشن کی تردید پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ 

تازہ ترین