• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا تشدد

سکھر (بیورو رپورٹ)میونسپل کارپوریشن کے لینڈ گرانٹ آفیسر نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو سیاسی جماعت کے جھنڈے اتارتے ہوئے تشدد کرنے پر دو نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔میونسپل کارپوریشن کے لینڈ گرانٹ آفیسر اشفاق انصاری کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز اتار رہے تھے، اس دوران 15سے 20 افرادنے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن ہیں اور میونسپل کارپوریشن پی ٹی آئی کے جھنڈے کیوں اتاررہی ہے ۔ واقعے کے خلاف دو نامزد افراد سمیت 15سے 20نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

تازہ ترین