• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوبیس برس گزرنے کے باوجود راولپنڈی اسلام آباد کی حدود کا تعین نہیں ہوسکا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)24برس ہوگئے راولپنڈی اسلام آباد کی حدود کا تعین نہیں ہوسکاہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں56دیہات /مواضعات(ریونیو اسٹیٹ) ہیں۔45محکمہ مال راولپنڈی اور گیارہ محکمہ مال اسلام آباد کے پاس ہیں ۔جن کا بندوبست کیا جانا ہے۔جس کا نوٹس لیتے ہوئے بورڈ آف ریونیو نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو کہا ہے کہ وہ بندوبست کے کام کی تکمیل کیلئے ٹارگٹ مقررکریں ۔ ذرائع کے مطابق13فروری1993کو بورڈ آف ریونیو پنجاب نے52مواضعات کے بندوبست کا حکم دیا تھا بعد میں2009میں مزید چار مواضعات شامل کئے گئے تھے۔محکمہ مال راولپنڈی نے اپنے حصے کے45مواضعات میں سے اب تک 21مواضعات کا بندوبست کیا ہے جبکہ 24مواضعات کابندوبست باقی ہے ۔جن میں تحت پڑی جس کا کل رقبہ42312کنال17مرلہ ہے۔کھنہ کاک 2699کنال6مرلہ راولپنڈی جبکہ 3369کنال13مرلہ اسلام آباد کے پاس ہے۔سہام13355کنال راولپنڈی جبکہ 2374کنال ایک مرلہ اسلام آباد،کھنہ ڈاک 3333کنال 17مرلہ راولپنڈی،8809کنال16مرلہ اسلام آباد،کوٹھہ کلاں کا کل رقبہ 39753کنال ہے۔گنگال15913کنال 9مرلہ،شیخ پور 9360کنال پانچ مرلہ راولپنڈی جبکہ 18127کنال چھ مرلہ اسلام آباد کے پاس ہے۔کرلوٹ 3574کنال نو مرلہ راولپنڈی،2289کنال سات مرلہ اسلام آباد۔بجنیال32745کنال بارہ مرلہ راولپنڈی،297کنال نو مرلہ اسلام آباد،چنری 1514کنال4مرلہ راولپنڈی ،132کنال نو مرلہ اسلام آباد۔گھڑیال94کنال دومرلہ راولپنڈی،800کنال چار مرلہ اسلام آباد۔منگال26227کنال چھ مرلہ راولپنڈی، 141کنال اسلام آباد،نرالا کلاں1017کنال تین مرلہ راولپنڈی ،1691کنال آٹھ مرلہ اسلام آباد۔شادی دھمیال 2296کنال 14مرلہ راولپنڈی،1940کنال دو مرلہ اسلام آباد کی حدود میں ہے۔ڈھوک جنڈو رقبہ22486کنال بارہ مرلہ۔بڈھانہ 15646کنال9مرلہ۔دکھئنی18627کنال ۔راجڑ67298کنال دس مرلہ،پریال 37220کنال۔شکریال4650کنال گیارہ مرلہ۔چوہڑہڑپال 14672کنال دس مرلہ،کاک4299کنال چودہ مرلہ،لاکھو6312کنال17مرلہ،سود گنگال2768کنال11مرلہ کا تاحال محکمہ مال راولپنڈی بندوبست نہیں کرسکا ہے۔گیارہ مواضعات کا ریکارڈ اسلام آباد کے پاس ہے۔جن میں سوہان دیہاتی،لوہی بھیر،روات،سرائیں اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین