پاکستانی نژاد برطانوی عامر خان نوجوان باکسرز کو ٹریننگ دینے اسلام آباد میں قائم باکسنگ اکیڈمی پہنچ گئے ہیں۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ یہاں باکسنگ کی بہترین ٹیم تیار ہو رہی ہےتاہم انہوں نے نجی زندگی پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا ۔
باکسر عامر خان ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں قائم باکسنگ اکیڈمی میں نوجوانوں کو ٹریننگ دی اور میڈیا سے گفتگو میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوالات پر بات کرنے سے انکار کر دیا ۔
عامر خان کا کہنا تھا ان کے پاس جم میں3 خواتین باکسر بھی ہیں جبکہ عثمان خان اسپین میں عامر خان باکسنگ جم کی نمائندگی کر رہا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ وہ پاکستان کو کچھ دینا چاہتے ہیںاور ساتھ ساتھ ہی انہوں نے اپنا فیوچر پلان بھی بتایا ۔
عامر خان نے پاکستانیوں کو عید الضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ باکسنگ خطرناک کھیل ہے۔ اس کے باوجود بہت سے لوگ اس کھیل کےلیے زندگی وقف کر دیتے ہیں ۔