امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کو دھمکیاں دے کر پاکستانی قوم کی جرات کو للکارا ہے، ٹرمپ اور مودی آج کے فرعون ہیں ، عالم اسلام کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غاروں کے دہشت گردوں سے ایوانوں میں بیٹھے معاشی دہشت گرد زیادہ خطرناک ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتساب مارچ کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، سراج الحق نے ایک سوال پر کہا کہ این اے 120 میں بھر پور فائٹ کریں گے۔