چکنائی یعنی فیٹس سے بچنے والے ہوشیار ہوجائیں، ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم چکنائی والی غذا جلد موت کا سبب بن سکتی ہے ۔
یورپین کونسل آف کارڈیالوجی کی ڈیڑھ لاکھ افراد پر مشتمل ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کم چکنائی والی غذائیں انسان کی عمر ایک چوتھائی کم کرسکتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد سے سروے کے نتیجے میں ثابت ہوا ہے کہ وہ لوگ جو گوشت، پنیر اور مکھن جیسی غذائیں مزے لے لے کر کھاتے ہیں اُن کی عمریں ایسے افراد سے زیادہ ہوتی ہیں جو چکنائی والی غذاؤں سے بہت زیادہ پرہیز کرتے ہیں ۔