• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: رام مندر عطیات میں مالی بےضابطگیوں کے بعد اتراکھنڈ کے مندر میں بھی مالی خرد برد

بھارت میں رام مندر عطیات میں مالی بے ضابطگیوں کے معاملے کے بعد ریاست اتراکھنڈ کے ایک مندر میں بھی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ 

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مندر کے فنڈز وی آئی پی مہمانوں کی میزبانی پر خرچ کیے جاتے رہے ہیں۔

بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی ریاستی سیکریٹری نیہا جوشی کے نام پر بھی 60 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔ 

رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت رام مندر فنڈز سے متعلق الزامات کی ذمہ داری سے کیسے بری الذمہ ہو سکتی ہے۔

دی وائر کے مطابق رام مندر عطیات میں چوری کے معاملے کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود نریندر مودی نے تاحال عوامی سطح پر کوئی بیان نہیں دیا۔ 

بھارتی وزیر نے رام مندر کے معاملے پر آر ایس ایس سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید