افغانستان میں طالبان حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو شدید بحران کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے نشاندہی کی ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت نے افغان شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق طالبان کے زیرِ انتظام جامعات میں زیرِ تعلیم نوجوان سخت پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایک افغان طالبِ علم کے مطابق داڑھی اور لباس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر طلبہ کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجربہ کار اساتذہ کی بڑی تعداد کے ملک چھوڑنے سے جامعات کا تعلیمی معیار بری طرح متاثر ہوا ہے۔