• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا کو باور نہ کراسکا کتنا نقصان ہوا ہے، خورشید شاہ

Khursheed Shah Pakistan Has Not Been Able To Believe The World

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہا، دنیا کو یہ باور نہیں کراسکے کہ ان کی وجہ سے کتنا نقصان اٹھایا۔

سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سوچنا چاہیے کہ امریکا کیوں پاکستان کو دھمکی دیتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پر 12 ہزار 5 سو ارب روپے ضائع ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ آج ملک بحران کا شکار ہے، حکمرانوں اور اداروں میں تصادم نظر آتا ہے،یہ رقم ملک پر خرچ ہوتی تو آج پاکستان خوشحال ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہا، مگر دنیا کو باور نہیں کراسکا کہ کتنا نقصان ہوا ہے، سوچنا چاہئے کہ امریکا کیوں پاکستان کو دھمکی دیتا ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی پر 12 ہزار 5 سو ارب روپے ضائع کردیئے گئے، ملک پر خرچ ہوتے تو ملک خوشحال ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت نے بجلی اتنی مہنگی کردی ہے کہ لوگ بجلی کا بل دینے سے قاصر ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی 8روپے فی یونٹ تھی، آج 14 روپے یونٹ ہے،ملک بحران کا شکار ہے اور اداروں میں تصادم نظر آتا ہے۔

قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا ہے کہ وزراء اداروں کو دھمکیاں دیں گے تو ادارے کمزور ہوں گے، ادارے کمزور ہوں گے تو ملک کمزور ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہا ہے اور 12 ہزار 5 سو ارب روپے دہشت گردی پر ضائع کئے ہیں، اگر یہ رقم ملک پر خرچ ہوتی تو ملک خوشحال ہوتا۔

تازہ ترین