• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :سڑک پر سری پائے جلانے پر37 افراد کےخلاف مقدمات

Multan The Cases Against 37 People Were Burnt Head And Foot On The Road

ملتان میں سڑک کنارے سری پائےجلانے پر37 افراد کےخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ این او سی کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر بھی 66 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ملتان میں سری پائے کھانے کے شوقین افراد قانون کا احترام کریں ورنہ حراست میں لے لئے جائیں گے اور مقدمہ بھی درج ہو گا۔

عید کے تینوں روز کمشنر ملتان بلال بٹ نے دفعہ 144 نافذ کر کے سری پائے سڑک کنارے جلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

اب تک پولیس نے ملتان ڈویژن میں خلاف ورزی کرنے والے 124 افراد کو گرفتار کیا اور 110 مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔

ملتان میں سری پائے مخصوص دکانوں اور خالی پلاٹس میں جلائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ اب تک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے 2280 آلائشیں ٹھکانے لگائی ہیں، صفائی کا کام کل تک جاری رہے گا ۔

شہری اگر کہیں بھی گندگی دیکھیں تو 1139 پر کال کر کے سینٹری عملہ کو طلب کر سکتے ہیں۔

 

تازہ ترین