نئی دہلی( نیوز ایجنسیز) بھارت نے قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ رولینٹاولٹمینز کو اچانک عہدے سے فارغ کردیا۔ ہاکی انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے اولٹمینز کے اس فارمولے پر بھروسہ نہیں ہے کہ کامیابی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بنانا ہوگا۔ ان کی جگہ بھارتی ہاکی ٹیم کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان کو قائم مقام کوچ مقرر کر دیا ہے ۔
ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان کا کہنا ہے کہ اولٹمینز نے ٹیم کی کامیابی کے لیے متعدد طویل المدتی منصوبے پیش کیے لیکن ہمیں فوری نتائج چاہئیں۔ ہمکارکردگی میں تسلسل اور ٹاپ 3 ٹیموں میں جگہ بنانا چاہتے ہیں، ایشیا کپ، ورلڈ ہاکی لیگ اور ایشین گیمز جیتنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اولٹمینز نے 2013 میں بھارتی ہاکی ٹیم کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور پال وین ایس کی جگہ 2015 میں کوچ بن گئے تھے۔