• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول سمیت ہر کارروائی کرینگے، احسن اقبال

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو لانے کیلئے سندھ حکومت کی درخواست پر کارروائی ہو گی ۔گزشتہ روز نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو ابھی سندھ حکومت کی درخواست نہیں ملی ۔ جب بھی صوبائی حکومت کا مراسلہ ملے گا مناسب کاروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف عدالت کے مفرور ہیں ۔ انہیں قانون کے کٹہرے میں آنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سندھ کے وزیر داخلہ کا بیان سنا ہے ابھی کوئی با ضابطہ درخواست نہیں ملی ۔ پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کیلئے انٹر پول سمیت ہر کاروائی کریں گے قانون سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے ۔ پرویز مشرف علاج کے بہانے ملک سے باہر گئے تھے۔ اب عدالتیں انہیں طلب کر رہی ہیں اور وہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا رہے ہیں ۔ انہیں قانون کا سامنا کرنا ہو گا۔

تازہ ترین