• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے پہلے مستقل سی ای او مشرف رسول آج چارج سنبھالیں گے

اسلام آباد ( حنیف خالد) دسمبر 2016کے بعد آج پہلی مرتبہ اور پہلی بار پی آئی اے کا چارج مستقل سی ای او ڈاکٹر مشرف رسول سنبھالیں گے ان کی تقرری سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کی اور ان کی مستقل تقرری کے احکامات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاری کئے ہیں ان سے قبل جرمن نژاد برنڈ ہلڈن کم و بیش8 ماہ تک پی آئی اے کے عبوری سی ای او رہے ان کے واپس چلے جانے کے بعد نیئر حیات قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر بنائے گئے تھے دسمبر 2016 میں جب سے پی آئی اے پبلک لمیٹڈ کمپنی بنی ہے ڈاکٹر مشرف رسول پہلے ریگولر مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر ہونگے وہ پاکستان کے معروف بیورو کریٹ ہیں 20 سال قبل وہ عالمی بنک میں چلے گئےتھے۔ انہوں نے اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور پروجیکٹ پلاننگ کے ماہر ہیں۔

تازہ ترین