سکھر،روہڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال پر الزام تراشی ٹھیک نہیں،کراچی کے کچھ علاقوں میں صورتحال خراب تھی جس پر قابو پایا جا رہا ہے،اس صورتحال کی ذمہ داری کسی پر ڈالنا ٹھیک نہیںایک لاکھ سے زائد ملازمتیں میرٹ پر دینگے، پی پی حکومت نے نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے مختلف پروگرام بھی شروع کررکھے ہیں، پورے سندھ کے لئے پیپلز پارٹی نے ترقیاتی پروگرام بنایا ہے۔حکومت بے نظیرکے قتل میں ملوث کیس میں اشتہاری قرار دیئے گئے پرویز مشرف کی انٹر پول سے گرفتاری کے لیے وفاقی حکومت سے درخواست کرے گی۔
وہ روہڑی میں اپنی رہائش گاہ اور پرانا سکھر پیرزادہ گراؤنڈ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، حاجی انور خان مہر، ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ، سلیم اکبر مہر ودیگر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باوجود بیشتر علاقوں میں صورتحال بہتر رہی جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا کراچی میں کام کرنے کی بہت ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف پنجاب میں نہیں پورے پاکستان میں بلاول بھٹو کی قیادت میں کام کر رہی ہے سندھ میں ایم این ایز ایم پی ایز سٹیں چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں ہمیں سندھ کے عوام کی حمایت حاصل ہے گزشتہ الیکشن میں جھوٹی سونامی کے دعوے بھی اثر انداز ہوئے تھے مگر اس بار ایسا نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو کسی اور ادارے نے نہیں عدالت نے بری کیا ہے انکے خلاف نواز شریف اور مشرف کے دور داخل کیسز ثابت نہیں ہوسکے ہیں ہمارا عدالت عالیہ اور عوام کی عدالت سے سوال ہے کہ آصف علی زرداری کے قید میں گذرے دس برس کو واپس ؒ لوٹائے گا انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ اظہار پر حملہ کراچی میں امن امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش تھی جسکے ملزمان مارے جاچکے ہیں اور پولیس واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔