• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں پرمظالم رکوانے کیلئےحکومت اقدامات کرے ،سراج الحق کا خواجہ آصف کو فون

 لاہور (خصوصی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم رکوانے کیلئےحکومت فوری اقدامات کرے،برما میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ۔ لاکھوں مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے ۔گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ساتھ   ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ برما میں چند دنوں میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا گیاہے اور لاکھوں برمی مسلمانوں کو ان کے گھروں سے نکال دیا گیا ہے مگر امریکہ سمیت تمام عالمی قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کونسل اور او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر برما حکومت پر عالمی دبائو بڑھایا جائے ۔میانمار کے سفیر کو بلا کر عوامی جذبات سے آگاہ کیا جائے اورمظلوم اراکانی مسلمانوں کو پناہ نہ دینے پر بنگلہ دیشی اور ہندوستانی حکومت کو بے نقاب کیا جائے ۔
تازہ ترین