• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں گیس کی پائپ لائنوں سے پانی آنے لگا

Water Flow In Gas Pipe Line In Multan

ملتان میں گیس کی پائپ لائنوں سے پانی آنےلگا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر گیس کے لگے میٹر میں جانے والی مین پائپ لائین سے پانی آنے لگا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق سوئی نادرن گیس حکام کو متعدد مرتبہ شکایت درج کرائی گئی، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔

واٹر ورکس روڈ کی تعمیرات کے دوران گیس کی پائپ لائینیں پھٹ گئیں جن میں پانی جانا شروع ہو گیا ہے۔

گیس پائپ لائنوں میں پانی آنے سے گھروں میں کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، مکین ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین