لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایجوکیٹر بھرتی کیلئے ٹریننگ مکمل کرنے کے باوجود نام فائنل میرٹ لسٹ میں نہ ڈالنے پر ڈی سی گوجرانوالہ کو 3دن میں درخواست گزار کا مئو قف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے امارہ افتخار کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے مئو قف اختیار کیا کہ تمام تر امتحانات پاس کر چکی ہوں ،نام میرٹ لسٹ میں بھی آ چکا ہےاور ٹریننگ مکمل کرنے کے باوجود نام فائنل میرٹ لسٹ میں نہیں ڈالا گیا ۔