راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) میانمار میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام اور امریکی صدر کی دھمکیوں کیخلاف مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11ستمبر شام 4بجے فوارہ چوک تا کمیٹی چوک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ اجلاس کی صدارت صدر شرجیل میر نے کی جبکہ چیئرمین شیخ محمد صدیق‘ سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد اقبال، مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدر زاہد بختاوری کے علاوہ شیخ محمد سلیم، غلام قادر میر، طلحہ توقیر، شیخ شبیر، فیصل شہزاد، رئیس بھٹی، انجم بھٹی، ملک عمر، عمر فاروق، میاں عمران و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاک فوج اور عوام اپنے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں‘ برما میں قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی باعث تشویش ہے۔ اُنہوں نے مسئلہ اقوام متحدہ کی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔