کوئٹہ(آن لائن)گوادرمیںنامعلوم افراد نے مقامی بیکری کے قریب ہجوم پر دستی بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے یہاں آ مدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دشتی مارکیٹ کے قریب لو گوں کا ہجوم اکٹھا تھا کہ نامعلوم تخریب کا روں نے دستی بم پھینکا جو لو گوں کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں صفینہ، ارقم، فاروق، محمد جاوید، فواد،ممتاز، اشرف زخمی ہو گئے، انتظامیہ نے زخمیوں کواسپتال پہنچا یا ،یاد رہے کہ مذکورہ لوگ خضدار ، قلات اور کراچی سے پکنک منانے کے لئے وہاں آئے تھے۔ دریں اثناء تربت پولیس نے گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی لاش برآمد کر لی جسے اسپتال منتقل کیا گیاجس کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے کی گئی، ضروری کا رروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ،مزید کا رروائی مقامی پولیس کر رہی ہے۔