• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیت یافتہ 95ریسکیور ملتان کیلئے خوش آئند اضافہ ہے:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ملتان(سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کے لیے بھرتی95  ریسکیور کی ملتان رپورٹ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کاان سے خطاب ملتان کے لیے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کے لیے بھرتی95 ریسکیور کی ٹرنینگ مکمل ہونے کے بعد ملتان میں رپورٹ کر دی۔ان ریسکیور کو میڈیکل،فائر اور ریسکیوکی مکمل تربیت دی گئی ہے۔اِن ریسکیور کو ریسکیو ،ایمرجنسی اور میڈیکل ٹریٹمنٹ مہیا کرنے کی تربیت دی گئی ۔ ان نئے بھرتی ہونے والے ریسکیور کی ٹریننگ کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے ریسکیورز کی ہفتہ وار امتحانات سے مانیٹرنگ کی گئی۔اِن ریسکیورز کو  سی پی آر کے ذریعے سانس اور دوران خون کی بحالی، ریڑھ کی ہڈی کے متاثر ہونے کے مریضوں کی دیکھ بھال، بلندی سے ریسکیو کرنے،تباہ شدہ عمارتوں سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو،سڑک کے حادثات سے نبردآزماہونے کی تربیت دی گئی ہے۔ریسکیورز کی جسمانی فٹنس اور نظم وضبط کو یقینی بنانے کے لیے فزیکل ٹریننگ بھی کروائی گئی،جو کسی مزید ایمرجنسی کی تیاری میں بہت مفید ثابت ہو گی ۔  ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ  نے کہا کہ یہ لمحہ باعث ِ مسرت ہے کہ موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا سسٹم ہمارے پاس شروع ہو رہا ہے،  یہ تربیت یافتہ 95ریسکیور ملتان کے لئے خوش آئند اضافہ ہے،ریسکیور اگلہ مرحلہ میڈیکل کی ایک ماہ کی  ٹریننگ  مکمل کرنے کے بعد عوامی خدمت پر تعینات کر دئیے جائیں  گے۔ 
تازہ ترین