ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس ایجوکیٹر سکول ملتان کی سولہ ٹیچرز نے استعفی دے دیا۔ذرائع کے مطابق استعفے کی وجہ ایک پولیس آفیسر بتایا جاتا ہے معلوم ہوا ہے کہ سکول میں پچیس سکول ٹیچر تعینات تھیں۔کچھ عرصہ قبل سکول میں مزید دو ٹیچرز کو بھرتی کیا گیا جن کی تنخواہ پہلے سے تعینات سٹاف سے زیادہ تھی۔ اس پر سکول کےسٹاف نےاحتجاج شروع کردیااورتنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا ٹیچرز کا کہنا ہے کہ تنخواہیں بڑھانے کے مطالبہ پر ان سے توہین آمیز رویہ اپنایا گیا۔ دوسری جانب اساتذہ کے استعفی کے بعد بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔