• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ایکسپریس وے پر حادثہ ، بچی سمیت تین افراد جاں بحق

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مری ایکسپریس وے پر ساملی تجال کے قریب آٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد ٹریفک حادثے کی نذر ہوگئے پولیس نے حادثے میںجاں بحق ہونے والے عاصم کے والد عامر وحید کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عدیل احمد ولد محبوب سکنہ ساملی تجال تحصیل مری ضلع راولپنڈی نے درخواست دی کہ وہ اپنی 8سالہ بیٹی حنااور72سالہ والد محبوب کے ہمراہ گھر کےقریب راولپنڈی جانے کےلیے سٹرک کنارے کھڑے تھے کہ اس دوران کا ر نمبر ایل زیڈ ایچ 2249جس کو ڈرائیور عامر وحید جس کا نام بعد میں معلوم ہوا تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی چلا رہا تھا کار بے قابو ہو کر اس کے والد اور بیٹی کے اوپر چڑھ کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کا اپنا بیٹا بھی شدید زخمی ہوگیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کا مرتکب ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی گاڑیاںموقع پر پہنچ گئیں۔ ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میںاس کی بیٹی اور عامر کا بیٹا عاصم بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
تازہ ترین