• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس، پولیس افسران نے فیصلہ چیلنج کردیا، پیپلز پارٹی بھی 3 اپیلیں دائر کرے گی

Todays Print

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) بے نظیر بھٹوقتل کیس میں سزا پانے والے پولیس افسران نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا ہے جس پر آئندہ ہفتے سماعت ہو گی.

سابق سی پی اوراولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی راول ڈویژن خرم شہزاد نے اپنے کونسل کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں فیصلےکو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزا سنائی جس میں درخواست گزاروں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

افسران کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت ریکارڈ پر نہیں ہے لہذا انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کوکالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین