ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی طرف سے پیف پارٹنر سکولز کی کارکردگی ‘معیار اور طلبا کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے ،ٹیم نے گزشتہ روز مختلف سکولز کا معائنہ کیا،بتایا گیا ہے کہ ٹیمعمارتوں کی حالت‘ طلبا کو فراہم کردہ فرنیچر‘صفائی کی صورتحال ‘ طلبا و اساتذہ کی حاضری ‘ اساتذہ کی تعلیمی قابلیت اور تنخواہوں کا جائزہ لے کراپنی رپورٹ مرتب کرکے مجاز اتھارٹی کو ارسال کرےگی ۔