• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کا عدلیہ مخالف بیان، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونےسے متعلق فیصلہ محفوظ

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونےسے متعلق  فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری ندیم بٹ کی درخواست پر سماعت کی  جس میں جنرل پرویز مشرف کے عدلیہ مخالف بیان کو چیلنج کیا گیا،سماعت کے دوران درخواستگزار کے وکیل  رانا اسد اللہ خان نے  نشاندہی کی کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے ایک انٹرویو میں عدلیہ مخالف بیان دیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے.

توہین عدالت ملکی قوانین کے تحت قابل دست اندازی جرم ہے  لہذا وفاقی وزارت قانون کو جنرل پرویز مشرف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ہدایت کی جائے ۔

تازہ ترین