• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی بنا پر ملتان بار کے صدر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی 3 نومبر تک ملتوی

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے اپیل سپریم کورٹ کے زیر سماعت ہونے کی بنا پر   شیر زمان خان  کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی 3 نومبر تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 5رکنی فل بنچ نے بند کمرے میں کارروائی کی تو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان خان اور لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چودھری ذوالفقار علی پیش ہوئے، فل بنچ کو بتا  یا گیا کہ ملتان بنچ بار کے صدر شیر زمان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے اور معاملہ اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ سے اس توقع کا اظہار کیا کہ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی جس پر  لاہور ہائیکورٹ  کے فل بنچ نے   کارروائی بغیر کسی پیش رفت کے موخر کر دی ۔

تازہ ترین