• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ اورآئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکن پریتی زنٹا نے جنوبی افریقہ کی ٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹالن باش ٹیم خریدلی ۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے جمعہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ پریتی زنٹا ٹی20 گلوبل لیگ خاندان کی رکن بن گئی ہیں اور جنوبی افریقا میں ان کا خیرمقدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئی پی ایل کا ان کا تجربہ لیگ میں کام آئے گا ۔ بالی ووڈ اسٹارز کا اس لیگ میں آنا بتاتا ہے کہ یہ لیگ عالمی سطح پر مقبول ہورہی ہے۔

جواب میں پریتی نے بھی ہارون لوگارٹ، کرکٹ جنوبی افریقہ اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہےاور ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ لیگ جنوبی افریقی نوجوانوں کے لیے خود کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 گلوبل لیگ میں بالی ووڈ کے کنگ خان نے بھی ٹیم خریدی ہے جبکہ پاکستان سے پی ایس ایل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور لاہور قلندرز کے رانا فواد نے بھی ٹیمیں خریدلی ہیں۔

تازہ ترین