• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہُرمُز دوبارہ کھولنے کے ممکنہ طریقوں پر غور کے لیے برطانیہ کی میزبانی میں ورچوئل اجلاس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آبنائے ہُرمُز دوبارہ کھولنے کے ممکنہ طریقوں پر غور کے لیے برطانیہ کی میزبانی میں 40 ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں کا ورچوئل اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے کہا کہ ایران نے عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کے لیے بین الاقوامی جہاز رانی کا راستہ ہائی جیک کر رکھا ہے جس سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے سفارتی، اقتصادی ٹولز اور دباؤ پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سمیت 40 سے زائد ممالک شریک ہیں جبکہ امریکا اجلاس میں شریک نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید