ایران نے اسرائیل پر تازہ حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں سے ایک کی ویڈیو ایران کے سرکاری میڈیا نے جاری کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی میزائل اسرائیل میں شہر کے وسط میں جاکر ٹکرایا جس سے آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام یہ حملہ روکنے میں ناکام رہا۔
ایران کا ایک اور میزائل اسرائیل کے علاقے Petah Tikva میں جا کر گرا جس سے زور دار دھماکا ہوا اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے، یہ حملہ بھی نہ روکا جاسکا۔
پاسداران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے قریب سمندر میں دشمن طیارہ مار گرایا ہے اور یہ بھی کہ جدید ترین طیارے کو نیول ایئر ڈیفنس نے نشانہ بنایا۔