• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتونیو گوتریس کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے امریکا اور اسرائیل جنگ روک دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ شدید انسانی مصائب کا باعث بن رہی ہے اور جنگ سے تباہ کُن معاشی اثرات پیدا ہو رہے ہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرنے چاہئیں۔

یو این سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ ہم وسیع جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق انتونیو گوتریس سفارتی کوششوں کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی بھی مشرق وسطیٰ بھیج رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید