اسرائیل امریکا ایران جنگ کے بعد ڈیزل میں 239 روپے 55 پیسے، پیٹرول میں 192 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو چکا۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی 55 روپے 24 پیسے مقرر تھی، تاہم اب ڈیزل پر لیوی صفر کر دی گئی ہے۔
پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے پیٹرول پر لیوی 160 روپے 61 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137.24 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 184.49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 520 روپے 35 روپے مقرر کی گئی ہے۔