لندن(آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے طلاق کیلئے درخواست دے دی۔ انہوں نے اہلیہ فریال مخدوم کے حاملہ ہونے کی خبر پر بھی شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی میڈیا سے خبر ملی، حقیقت وقت بتائیگا۔باکسر نے مزید کہا کہ ان کیلئے انکی بیٹی سب کچھ ہے اور اس کی وہ پوری ذمہ داری لیں گے۔دوسری جانب ادھر فریال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہ کہ اللہ آپ کے ساتھ ہے، توکسی اورکی کیا ضرورت ہے۔یاد رہے کہ فریال اور عامر خان2013میں نیویارک میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔