• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی فضائی مشن میں حصہ لینے والے پہلے وزیراعظم

اسلام آباد (آ ئی این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاک فضائیہ کے فضائی مشن میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی وزیرعظم بن گئے ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا جہا ں پر انہیں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعظم نے پاک فضایئہ کا ایف 16طیارہ اڑا کر فضائی مشن میں حصہ لیا اور ان کے ساتھ دوسرے طیارے میں ائیر چیف سہیل امان نے بھی مشن میں حصہ لیا ۔ واضح رہے شاہد خاقان عباسی پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے پاک فضائیہ کے فضائی مشن میں حصہ لیا ۔

تازہ ترین