ملتان (سٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ ملتان نے وائس پریذیڈنٹ کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کردی ہے اب الیکشن 14ستمبر کے بجائے 13ستمبر کو ہوں گے ،تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 13ستمبر کے بجائے کل 12ستمبر منگل کو صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک وصول کئے جائیں گے ، 13ستمبر کو کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کو تحریری درخواست دیکر صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑے دس بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ،تمام منتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈ دن 10بجکر 45منٹ سے 10بجکر 50منٹ پر ووٹنگ کیلئے پہنچیں گے ، دن 10بجکر 50منٹ سے 11بجے تک تمام ممبران کو الیکشن کے مراحل سے آگاہ کیا جائے گ، دن 11بجے سے 11بجکر 30منٹ تک ووٹنگ ہوگی، دن 11بجکر 30سے 11بجکر 45منٹ تک نتائج کا اعلان کیا جائے گا، واضح رہے کہ وارڈ نمب7سے ممبر اور بعد ازاں وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے والے ہمایوں اکبر کی نااہلی کے بعد وائس پریذیڈنٹ کے الیکشن کروائے جا رہے ہیں ، وارڈ نمبر ایک سے ممبر رانا محمد اشرف، وارڈ نمبر 3سے ممبر طارق نیاز چوہدری ، وارڈ نمبر 10 سے ممبر کرنل (ر) ضیغم طیب، وارڈ نمبر4سے ممبر محمد خالد اسد کے نام وائس پریذیڈنٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں جس کیلئے ن لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور عہدیدار بھی سرگرم ہیں۔